گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹ
کیا آپ جانتے ہیں کہ یکم جولائی کے بعد پورے صوبہ پنجاب میں اراضی کی خریدوفروخت گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے بغیر نا ممکن ہو گی۔؟جی ہاں نئے قوانین کی روشنی میں ایساہی ہے۔۔۔
سرٹیفیکیٹ کے حصول کا طریقہ کار۔۔۔۔
پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی (PLRA) کی جانب سے زمین کی خرید و فروخت کو محفوظ بنانے کے لیے متعارف کروائے گئے گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹ کے حصول کا مکمل طریقہ درج ذیل ہے:
1 ٹوکن کا اجرا اور کارروائی کا آغاز
شہری قریبی اراضی ریکارڈ سینٹر جا کر ٹوکن حاصل کریں گے۔ ٹوکن کے بعد آفیشل شہری کے گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹ کی کارروائی شروع کرے گا۔
2 تفصیلات اور فیس کی ادائیگی
جائیداد کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں گی اور مقررہ فیس پنجاب بینک کے کاؤنٹر، اے ٹی ایم یا آن لائن طریقے سے جمع کروائی جا سکے گی۔
3 شناخت کی تصدیق
اصل شناختی کارڈ اور نادرا کے بائیومیٹرک نظام کے ذریعے شہری کی تصدیق کی جائے گی۔ رجسٹرڈ موبائل نمبر کی تصدیق بھی اسی مرحلے پر ہوگی۔
4 ملکیت کی تاریخ کا جائزہ
سسٹم کے ذریعے چیک کیا جائے گا کہ زمین کی خرید و فروخت قانونی ہے یا نہیں۔ بقایا جات، ٹیکس، بینک رہن یا کسی بھی حکمِ امتناعی (Stay Order) کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔
5 فیلڈ سروے اور زمین کا معائنہ
ایک سرویئر موقع پر جا کر زمین کا معائنہ کرے گا۔ جدید GPS ٹیکنالوجی کے ذریعے زمین کی حد بندی اور رقبہ ماپا جائے گا۔
6 ہمسایہ مالکان کی تصدیق
علاقے کے دو ہمسایہ زمین مالکان (جن کا ریکارڈ PLRA سسٹم میں موجود ہو) اس بات کی تصدیق کریں گے کہ زمین پر اصل قبضہ اسی شہری کا ہے۔
7 گزٹڈ افسر اور عملہ ریونیو کی تصدیق
حکومتِ پنجاب کا گریڈ 17 کا افسر اور ریونیو عملہ سسٹم میں زمین پر قبضے کی تصدیق کا اندراج کرے گا۔
8 عوامی اعلان (پندرہ دن)
فیلڈ سروے کے بعد جائیداد کی تفصیلات 15 دن کے لیے عوامی سطح پر (ویب سائٹ پر) مشتہر کی جائیں گی۔ اگر کوئی اعتراض موصول نہ ہوا تو کیس اگلے مرحلے میں داخل ہو جائے گا۔
9 حتمی جائزہ اور تصدیق
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈز کیس کا مکمل جائزہ لے گا۔ ریونیو افسر اور گزٹڈ افسر کی رپورٹس کی بنیاد پر حتمی منظوری دی جائے گی۔
10 گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹ کا اجرا
تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد جائیداد کو گرین اسٹیٹس دے دیا جائے گا اور شہری کو باقاعدہ سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا جائے گا، جو محفوظ اور شفاف ملکیت کی ضمانت ہے۔
نوٹ:مشترکہ کھاتہ کے تمام مالکان کی رضا مند ہونے کی صورت میں فوراً گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا اجراء ہو گا جبکہ تنازع کی صورت میں پہلے تقسیم کی کاروائی مکمل ہونے کے بعد سرٹیفکیٹ جاری ہوگا۔۔اپنی جائیداد کو کسی بھی قسم کے فراڈ سے بچانے اور قانونی پیچیدگیوں سے دور رکھنے کے لیے آج ہی اس عمل کا آغاز کریں!مزید معلومات کیلئے 0306 1714164 پر رابطہ اور پوسٹ شیئر کریں۔۔۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
اراضی معاون میں خوش آمدید
یہ آپ کی زمین سے متعلق تمام معاملات کے لیے ایک مکمل رہنما ہے۔ ہم آپ کو زمین کی پیمائش، دستاویزات تیاری، قوانین کی معلومات، زراعت کے مشورے اور مارکیٹ قیمتوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔

No comments:
Post a Comment